آپکی کامیابی کا مرکز
دینی اور دنیاوی علوم کا امتزاج، اسلامی تہذیب و تمدن کے فروغ کا عزم، اور طلبہ کی مکمل تعلیمی و اخلاقی تربیت کی ضمانت۔

تعارف نامہ

اس وقت ہمارے ملک پاکستان کے علاقے بونیر میں سیلاب کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ گھروں کی چھتیں گر چکی ہیں، بچے بھوک سے تڑپ رہے ہیں، خواتین اور بزرگ سخت پریشانی میں ہیں۔ وہ سب ہماری مدد کے منتظر ہیں۔

جامعہ حمادیہ قاسمیہ – کراچی نے اپنے فلاحی شعبہ “حمادیہ قاسمیہ ویلفیئر” کے تحت ایک ہنگامی ریلیف مہم کا آغاز کیا ہے، تاکہ ان متاثرین تک فوری راشن، ادویات، کپڑے اور پناہ کا سامان پہنچایا جا سکے۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ دل کھول کر تعاون کریں۔ آپ کا دیا ہوا ایک ایک روپیہ ان مجبور و بے سہارا خاندانوں کے آنسو پونچھ سکتا ہے، بھوکے بچوں کو کھانا دے سکتا ہے اور بے گھر خاندانوں کو سہارا دے سکتا ہے۔

طریقہ تعاون

جامعہ حمادیہ قاسمیہ کے لیے امدادی رقم درج ذیل پتہ پر بھیجی جا سکتی ہیں، جس کی رسید وصولیابی کے فوراً بعد روانہ کر دی جاتی ہے۔
تفصیلات

تعلیمی شعبہ جات

ایک تعلیمی ادارے کی حیثیت سے جامعہ حمادیہ قاسمیہ کا بنیادی نقطہٴ نظر اور اس کا اساسی مقصد تعلیم و تدریس ہے۔ اس لیے دارالعلوم کی تاسیس کے ساتھ ہی شعبہٴ تعلیمات کا آغاز بھی سمجھنا چاہیے۔ اس وقت یہ شعبہ اپنے متعدد ذیلی شعبوں کے ساتھ کافی وسیع ہوچکا ہے۔
تفصیلات

انتظامی شعبہ جات

جامعہ حمادیہ قاسمیہ میں انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے دفاتر و شعبہ جات قائم ہیں۔ دارالعلوم کا وسیع انتظامی نظام اس وقت تقریباً پندرہ شعبہ جات اور دفاتر پر مشتمل ہے
تفصیلات

نصاب تعلیم

جامعہ حمادیہ قاسمیہ میں نافذالعمل عصری مضامین اور شرعی علوم پر مشتمل درسِ نظامی کانصابِ تعلیم
تفصیلات

امداد متاثریں آفات

جامعہ حمادیہ قاسمیہ کے لیے امدادی رقم درج ذیل پتہ پر بھیجی جا سکتی ہیں، جس کی رسید وصولیابی کے فوراً بعد روانہ کر دی جاتی ہے۔
تفصیلات

منصوبے

ایک تعلیمی ادارے کی حیثیت سے جامعہ حمادیہ قاسمیہ کا بنیادی نقطہٴ نظر اور اس کا اساسی مقصد تعلیم و تدریس ہے۔ اس لیے دارالعلوم کی تاسیس کے ساتھ ہی شعبہٴ تعلیمات کا آغاز بھی سمجھنا چاہیے۔ اس وقت یہ شعبہ اپنے متعدد ذیلی شعبوں کے ساتھ کافی وسیع ہوچکا ہے۔
تفصیلات

نوٹس بورڈ

شعبہ درس نظامی کیلئے تمام درجات میں قدیم و جدید داخلہ ماہِ شوال کے پہلے ہفتہ سے شروع ہوتے ہیں ۔ اور داخلے کی کاروائی جامعہ حمادیہ قاسمیہ کے شعبہ ،دفتر تعلیمات میں ہوتی ہے۔
تفصیلات

قواعد داخلہ

درس نظامی کی تعلیم العامۃ (السنۃ الثالثۃ) یعنی سیکنڈری کے تیسرے سال سے شروع ہو کر عالمیہ (السنۃ الثانیۃ) یعنی دورہ حدیث پر ختم ہوتی ہے، یہ کل آٹھ سال کا دورانیہ ہوتا ہے۔ اس میں داخلے کے لئے میٹرک پاس ہونا ضروری ہے۔
تفصیلات

بانی کا پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمدللہ، ہمارا ادارہ علم، تحقیق اور مثبت تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے۔ ہم جدید تعلیم کے ساتھ دینی و اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔
ہماری کامیابی کا راز محنتی ٹیم، خلوصِ نیت اور مسلسل جدوجہد میں پوشیدہ ہے۔ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں سیکھنے، ترقی کرنے اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں استقامت عطا فرمائے اور ہمیں مزید کامیابیوں سے نوازے۔

والسلام
حضرت مولانا مفتی عبدالسلام دین پوری مدظلہ
بانی جامعہ حمادیہ قاسمیہ کراچی پاکستان

جامعہ کا تعارف

دینی ادارے کسی بھی مسلم معاشرے میں اسلامی تہذیب و تمدن کے قیام اور اس کی بقاء کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے انسانی جسم کے لیے ریڑھ کی ہڈی لازمی ہے۔ یہ ادارے نہ صرف دین کی تعلیمات کو عام کرتے ہیں بلکہ مسلمانوں کی دینی، اخلاقی اور روحانی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہی مقاصد کے تحت اور اکابرین کی دعاؤں کے نتیجے میں حضرت مولانا مفتی عبدالسلام دین پوری صاحب نے سن 2006ء میں کراچی کے علاقے میں جامعہ حمادیہ قاسمیہ کی بنیاد رکھی۔

یہ ادارہ اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے، قرآن و سنت کی روشنی میں طلبہ کی تربیت کرنے اور معاشرے میں دین کی روح کو زندہ رکھنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ جامعہ نے اپنی تاسیس سے لے کر اب تک بے شمار علماء، حفاظ اور دینی رہنما پیدا کیے ہیں، جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دین کی خدمت کر رہے ہیں۔ یہ ادارہ اخلاص، محنت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے اور اسلامی تعلیمات کو عام کرنے میں اپنا مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔

 

تازہ ترین اعلانات

داخلے کی تاریخوں کا اعلان

ہرسال شعبہ حفظ و ناظرہ و شعبہ کتب میں 10شوال سے داخلوں کا آغاز کیا جاتا ہے

امتحانات کے شیڈول​

:جامعہ کے تمام تعلیمی شعبوں میں سال میں تین امتحانات لئے جاتے ہیں جن کی تفصیل یہ ہے

سہ ماہی امتحان (صفر المظفرکے پہلے ہفتے میں)

شش ماہی امتحان (جمادی الاولیٰ کے پہلے ہفتے میں)

سالانہ امتحان (رجب کے آخری ہفتے میں)

امتحانات سے چندروز قبل طلبہ کے رول نمبرنوٹس بورڈ پر لگائے جاتے ہیں اور امتحان کے نظام الاوقات کا اعلان کردیا جاتا ہے،اسی طرح امتحان سے قبل طلباء کا اجتماع منعقد کیا جاتا ہے جس میں امتحان کے قواعد وضوابط کی یاد دہانی کرائی جاتی ہے ۔

تحریری امتحانات کا دورانیہ سات د ن کا ہوتا ہے ،ابتدائی درجات کا تقریری امتحان بھی اسی ہفتے کے دوران ہوتا ہے ۔

پروگرامز اور تقریبات کی معلومات

شاخہائے جامعہ

بخاری مسجد

مسجد حضرت بلال

جامعہ حمادیہ قاسمیہ فیز2 سرجانی ٹاؤن

سبحانی مسجد گلزار کالونی اسکول برانچ ll

نظم امتحان

عام طور پر تمام امتحانات تحریری ہوتے ہیں ، البتہ اعدادیہ اور درجہ اولی کے بعض مضامین کا
 امتحان تقریری لیا جاتا ہے ، تحریری امتحانات میں عموماً ہر پرچے کے لیے تین گھنٹے کا وقت
 ہوتا ہے، پرچہ شروع ہونے کے مقررہ وقت سے پندرہ منٹ قبل گھنٹہ بجتا ہے جس کے بعد طلباء
 امتحان ہال میں داخل ہوکر اپنے رقم الجلوس (رول نمبر) کی ترتیب سے بیٹھ جاتے ہیں ، ہر طالب
 علم کا رقم الجلوس کارڈ کی صورت میں مقررہ جگہ پر رکھ دیا جاتا ہے، پندرہ منٹ بعد دوسرا
 گھنٹہ بجتا ہے اور سوالیہ پرچے تقسیم کردیے جاتے ہیں اور طلبہ اساتذہ کی نگرانی میں پرچے
 حل کرنا شروع کرتے ہیں ،امتحان شروع ہونے کے ایک گھنٹہ بعد طالب علم پرچہ جمع کرا کر
 جا سکتا ہے ،اس سے پہلے اگر وہ پرچہ لکھنے سے فارغ بھی ہو جائے تو اس کو امتحان ہال سے
 باہر جانے کی اجازت نہیں ہوتی ۔
 

حفظ، ناظرہ اور قاعدہ

جامعہ کے ابتدائی شعبے میں طلباء کو قاعدہ اور ناظرہ کے ساتھ قرآن پاک کو درست مخارج اور تجوید کے اصولوں کے مطابق پڑھنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ حفظ القرآن کے خواہشمند طلباء کے لئے مکمل سہولت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ قرآن کریم کو ذہن نشین کر سکیں۔

درس نظامی

جامعہ میں درس نظامی کا مکمل نصاب پڑھایا جاتا ہے، جو اسلامی علوم جیسے قرآن، حدیث، فقہ، اور عقائد پر مشتمل ہے۔ یہ نصاب طلباء کو دینی علوم میں ماہر بنانے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ معاشرے میں بطور عالم اور رہنما اپنا کردار ادا کر سکیں

جامعہ حمادیہ قاسمیہ فیز2 سرجانی ٹاؤن

سبحانی مسجد گلزار کالونی اسکول برانچ ll

جامعہ حمادیہ قاسمیہ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ- بلال کالونی کورنگی کراچی ، پاکستان
 

اہم صفحات ________________

اہم شعبہ جات ________________

طریقہ تعاون ________________